کھتری پریمیئر لیگ سے نوجوان کھلاڑی بھرپور فاٸدہ اٹھاٸیں گے، سرفراز احمد

 کراچی (کاشف احمد فاروقی) مسلم کھتری کمیونٹی کے زیرِ اہتمام کھتری پر یمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ گزشتہ شب نورانی عید گاہ الیون جی نیو کراچی میں ایک نہایت شاندار اور رنگا رنگ تقریب میں  مکمل ہوگئی ،ٹورنامنٹ میں مسلم کھتری برادری کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ہمراہ انٹر نیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔کھتری پریمیئر لیگ سیزن ون کا آغاز 28 فروری سجاس میڈیا الیون اور شوبز الیون کے افتتاحی میچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچیز یکم مارچ  سے 26 مارچ 2022 تک اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی فلڈ لاٸیٹ میں کھیلے جاٸینگے۔ پاکستان کے انٹر نیشنل کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گیں۔ڈرافٹنگ کے موقع پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے۔  سابق کپتان نے ایونٹ میں شریک 6 فرنچاٸزز سونیجا سولجر آنرز ارشد منیم، کپتان الیاس منیم، مینیجر یاسین منیم۔ ماندو مارکھور کے آنر عبدالواحد، کپتان آصف علی جی، مینیجر عبدالرشید، ڈاور گلیڈی ایٹر کے آنر نعیم ٹھٹوی، کپتان فیصل کھتری، مینیجر ارشد حکیم جی، بچھڑا واریٸز کے آنر وقار داوانہ، کپتان حمید ZW، مینیجر کامران صابر، ڈھڑا دبنگ کے آنرز حنیف ساگر، کپتان شاہد ساگر مینیجر عبدالله اشرفی،  بھیڈا ٹایٸگرز کے آنر عمران چوڑی،کپتان مزمل مینجر عامر علی،  ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری،  آفیشلز عبدالواحد، شاہد تاٶ، کے ہمراہ ٹیم کپتانوں کو آفشلز کٹ پیش کیں اور ڈرافٹ اوپن کیٸے۔ سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں کھتری پریمٸر سیزن1 انعقاد اور شاندار ڈرافٹنگ تقریب سجانے پر مسلم کھتری کمیونیٹی اور انتظامیہ کو کریڈٹ دوں گا۔ انھوں ایونٹ کے فرنچاٸزز آنرز کو ٹیمیں لینے پر زبردست خراج تحسن پیش کیا مجھے امید ہے کہ آپ تمام آنرز اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گیں اور تمام  کھلاڑی  اچھے کھیل کا مظایرہ کریں گیں میںری جانب سے تمام ٹیموں کے لیٸے نیک خواہشات ۔ مسلم کھتری کمیونٹی کے نوجوانوں کو کرکٹ کا بہت شوق ہے لیکن انہیں مواقع نہیں ملتے امید ہے اس موقع سے کھتری برادری کے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھائیں گیں۔۔ ٹورنامنٹ سیکریٹری صادق کھتری نے مہمان خصوصی سرفراز احمد کی آمد اور فرنچاٸزز آنرز اور اسپانسرز اور کا تعاٶن کرنے پر شکریہ اداکیا کرتے ہوۓ بتایا کہ  ٹاپ پلیئرز اس لیگ میں حصہ لے رہے ہیں اور کانٹے دار میچیز ہونے کی امید ہے  نوجوانوں کے لیے یہ لیگ ایک بہترین موقع ہے۔تقریب میں مسلم کھتری ایسوسی ایشن کے نثار اور اسماعیل MP، مسلم کھتری انجمن کے عبدالرحیم کے علاہ سابق کرکٹر و کوچ ظفر احمد، سابق صدر مسلم کھتری ایسوسی ایشن لیاقت کھیڑی، حنیف زیر والا و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ فرنچاٸزز کے حتمی اسکوارڈز  کا اعلان بعد میں کیا جاۓ گا۔