سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے زیراہتمام اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ تیسرے ایس ایس بی – ایس ایس یو ای ٹی اسپورٹس گالا کا آغاز

کراچی (کاشف احمد فاروقی) افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر حکومت سندھ جناب اختر عنایت بھرگڑی نے اسپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔
مہمان خصوصی نے طالب علموں سے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صیحتمندانہ سر گرمیوں میں حصہ لینا بھی ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کے سر سید یونیورسٹی کا تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے ایم کردار ہے۔ انہوں نے سر سید یونیورسٹی کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اسپورٹس گالا کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے وائس چانسلر سر سید یونیورسٹی جناب ولی الدین نے کہا صیحتمندانہ سرگرمیاں سر سید یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ ہیں اور سر سید یونیورسٹی مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرواتی رہے گی۔ ڈاکٹر ولی الدین نے مہمان خصوصی جناب اختر عنایت بھرگڑی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقت نکالا۔

اسپورٹس گالا میں پہلے روز لڑکوں اور لڑکیوں کے رسہ کشی، ڈارٹ گیم، آرم ریسلنگ اور لڑکوں کے باسکٹ بال کے مقابلے ہوئے۔

رسہ کشی کے لڑکوں کے مابین مقابلوں میں شعبہ ایلیکٹرونک انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور سول انجینئرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی کے لڑکیوں کے مابین مقابلوں میں شعبہ ٹیلی کام انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے مابین کھیلے جانے والے ڈارٹ گیم کے مقابلوں میں شعبہ بائیو میڈیکل نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور ٹیلی کوم انجیرنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکیوں کے مابین کھیلے جانے والے ڈارٹ گیم کے مقابلوں میں بائیو میڈیکل نے پہلی کمپیوٹر سائنس نے دوسری اورانفارمیشن ٹیکنالوجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں کمپیوٹر سائنس نے پہلی، ٹیلی کوم انجینئرنگ نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی. لڑکیوں کے آرم ریسلنگ کے مقابلوں میں ٹیلی کام انجینئرنگ نے پہلی، کمپیوٹر سائنس نے دوسری اور آرکیٹیکچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لڑکوں کے باسکٹ بال کے مقابلوں میں کمپیوٹر سائنس نے پہلی، ایلیکٹریکل انجینیرنگ نے دوسری اور بایو میڈیکل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔