اسلام آباد میں کوروناکیسز کے باعث مزید 10 تعلیمی ادارے سِیل کرنےکی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کےکیسز کے باعث مزید 10 تعلیمی اداروں کو سِیل کرنےکی ہدایت کردی گئی۔ اسلام آباد میں ضلعی محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیس آنے پر مزید 10 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی حالیہ لہر کے دوران  50 سے زائد اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند کی جاچکی ہیں۔