پنجاب کلچرل ڈے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے صفائی و انسداد ڈینگی کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی ہدایت پر 14 مارچ کو صوبے بھر میں پنجاب کلچرل ڈے منایا گیا،راولپنڈی آرٹس کونسل میں اس حوالے پنجاب کے مختلف علاقوں کے روایتی و ثقافتی اشیاء سے آراستہ سٹالز لگائے گئے،سکول کے طلباء میں پینٹنگ کا مقابلہ بھی ہوا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اس موقع پر صفائی و انسداد ڈینگی کیمپ لگا کرایونٹ میں آنیوالے شہریوں کو آگاہی فراہم کی اور پمفلٹس تقسیم کئے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ اپنے گلی،محلے اور بازاروں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں،صفائی سے ہی بیماریوں کیخلاف لڑا جا سکتا ہے،اپنے شہر کو گندگی اوربیماریوں سے پاک کرنے کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حالیہ مہم میں بھرپور تعاون کریں، ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے بچوں کو پوری آستینوں کے کپڑے اور پتلون پہنائیں، پانی کھڑا نہ ہونے دیں،سوتے وقت کوائل اور مچھر دانی کا استعمال کریں،ا پنے گھروں کو صاف ستھرا رکھیں،صاف ستھرے ماحول کی ترویج کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں،کھلے عام کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں،تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بیماریوں سے پاک ماحول فروغ پا سکے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے ذریعے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے فیلڈمیں دل و جان سے مصروف عمل ہے،ہر رات شہر کی مختلف سڑکوں،بازاروں کی واشنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے گرد و غبار یا آلودگی سے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہ ہوں،ورکرز اپنے شہریوں کو صاف ستھرا کلین اینڈ گرین ماحول دینے کیلئے فرائض منصبی تندہی سے سرانجام دے رہے ہیں،شہری بھی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں،صفائی ستھرائی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں،ان بیماریوں سے بچاؤ اور ان کا پھیلاؤ روکنے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کی کاوشوں میں معاون بنیں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز اس موقع پر ایونٹ کی صفائی یقینی بنانے میں مصروف عمل رہے، ایرانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر، میڈیا نمائندگان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے معزز مہمانان گرامی کو مختلف تحائف پیش کئے گئے