“کانپیں ٹانگ” سپرجنرل اسٹور پاکستان میں کھل گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ   کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے

بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا

 اسلام آباد میں اپنے جیالوں سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان کیا پھسلی سوشل میڈیا پر میمز کا سیلاب ہی آ گیا جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہے گئے جملے “کانپیں ٹانگ رہی ہیں”پر شعر و شاعری، میمز اور لطیفے بننے کے بعد اب اس اُلٹے ہی مگر دلچسپ لفظ پر جنرل اسٹور بھی کھُل گیا ہے۔

جس طرح پاکستان میں ہرمشہور ڈرامے، کردار کے نام پر پاپڑ اور نسوار ملنا شروع ہو جاتی ہے ویسے ہی اب بلاول بھٹو کی جانب سے ادا کیے گئے اس لفظ پر کریانہ جنرل اسٹور کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس پوسٹ میں کانپیں ٹانگ کے نام سے سپر جنرل اسٹور کو دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اتنا ہی نہیں اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کانپیں ٹانگ  کے نام سے پاپڑ بھی بازار میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے