راجہ ریاض میں غیرت ہے تو وہ تحریک انصاف کی سیٹ سے استعفیٰ دیں، علی انوار نارو

اسلام آباد (مرزا زین) فیصل آباد کے ضلع کونسل چوک میں این اے ایک سو دس کے ورکرز نے راجہ ریاض کی تحریک انصاف کی مخالفت کے خلاف احتجاج کیا۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ راجا ریاض ہمارا ووٹ نہیں بیچ سکتا ہم نے اسے ووٹ عمران خان کے ٹکٹ کی وجہ سے دیا تھا۔

ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ویسٹ پنجاب انصاف یوتھ ونگ علی انوار نارو کا کہنا تھا کہ اگر راجہ ریاض کو عمران خان سے اختلاف ہے تو غیرت کا مظاہرہ کریں۔

عمران خان کے نام کی سیٹ سے استعفیٰ دیں اور پھر جس مرضی پارٹی سے ٹکٹ لیکر جیت کر دکھائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ریاض کو احسان فراموشی نہیں اور ہمارے ووٹ کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ہم اسکی اجازت نہیں دیں گے اور جب تک یہ اپنا قبلہ درست نہیں کرتے یا استعفیٰ نہیں دیتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے