عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دے گی باطل کا غرور پاش پاش ہو جائے گا، راجہ الطاف

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی) سابقہ جنرل کونسلر یوسی کورال پاکستان تحریک انصاف راجہ الطاف حسین نے کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا جس میں عوام عمران خان کا بھرپور ساتھ دے گی باطل کا غرور پاش پاش ہو جائے گا۔ میرے ہمراہ یونین کونسل کورال کی عوام بڑی تعداد میں شرکت کر کے دنیا کو جمہوریت اور قائد عمران خان سے محبت کا ثبوت دے گی عمران خان کی حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے مکمل ساتھ ہوں جسم و روح کا رشتہ جب تک ہے عمران خان کا ساتھ دیتا رہوں گا راجہ الطاف نے کہا کے جو نواز شریف کرپشن بد عنوانی اور جھوٹ کا پلندہ ہے راجہ الطاف حسین نے کہا کے 27 مارچ 2022 کے جلسے میں عوام کا سمندر ہوگا انھوں نے کہا کے ریاست مدینہ ثانی میں عوام کو سہولیات پہنچی ہیں۔ جلسے میں عوام کی شرکت کروڑوں میں ہو گی