براہ راست پروگرام کی ہوسٹنگ کر کے انتہائی خوشی ہوئی، یہ میرے لیئے ایک اعزاز ہے، رمشاء شیخ

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی) فائیو اسٹار سٹی اسلام آباد کی پری لانچنگ تقریب کا انعقاد 20 مارچ 2022 کو سیکٹر e-11 میں ہوا مشہور و معروف ملکی و بین الااقوامی وائس اوور آرٹسٹ، مصنفہ ، ریڈیو آرجے، تجزیہ کار تبصرہ نگار ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور شاعری رمشاء باسط شیخ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے رمشاء باسط نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کے میں شہباز ندیم سی ای او فائیو اسٹار سٹی اور سی ای او یو این مارکیٹنگ لیمیٹڈ عمیر نواز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھے میزبانی کے فرائض ادا کرنے کا سنہری و قیمتی موقع فراہم کیا رمشاء باسط شیخ نے کہا کے تقریب میں لوگوں نے مجھے دیکھ کر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور میرے پاس سیلفیاں بھی بنائیں رمشاء نے کہا کے میں انٹرنیشنل سطح پر مختلف بڑے شاندار پروگرامز کی میزبانی کرتی آئی ہوں میں اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے مجھے عزت دی رمشاء کا کہنا تھا کے فون کالز پر میری ہی آواز سنائی دیتی ہے کے آپ کا ملایا ہوا نمبر بند ہے آپ کا ملایا ہوا نمبر مصروف ہے رمشاء باسط نے کہا کے اس تقریب کے اختتام پر ہزاروں کی تعداد میں میرے مداحوں نے اسٹیج پر آ کر میرے ساتھ تصاویر لیا۔ ان کا کہنا تھا کے میں پوری دنیا میں تقاریب کی میزبانی کے حوالے سے اور وائس اوور آرٹسٹ کے کام سے جاتی رہتی ہوں اور مختلف ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرتی ہوں