حکومت کا پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو  قیمت نہ بڑھانے کی وجہ سے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149 روپے 86 پیسے ، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے 15 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے 56 اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار رہے گی۔