’ڈٹ کر مقابلہ کروں گا، کسی صورت سازش کامیاب ہونے نہیں دوں گا‘

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے عمران خان نے تحریک عدم اعتماد اور بیرون سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں کہ عمران خان خاموش ہو کر بیٹھ جائےگا میں جدوجہد کر کے یہاں پہنچا ہوں مقابلہ کرنا آتا ہے کسی صورت اس سازش کوکامیاب ہونےنہیں دوں گا۔ وزیراعظم نے حسب روایت خطاب کا آغاز کلام الٰہی سے کرتے ہوئے کہا کہ میں براہ راست آپ سے مخاطب ہوں، میرے پاکستانیوں آج میں نےبہت اہم بات کرنی ہے پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن وقت پرہے ہمارے سامنے دو راستے ہیں کون ساراستہ لینا ہے قوم کو بتانا چاہتاہوں میری طرح کاشخص سیاست میں کیوں آیا دوسرے سیاستدانوں کو دیکھیں انہیں سیاست سےپہلےکوئی نہیں جانتا تھا قائداعظم ہندوستان میں بڑے وکیل تھے سیاست میں آنے سے پہلے ان کی حیثیت تھی۔