الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات، عمرے کے ٹکٹس اور لیپ ٹاپس تقسیم

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے بہترین اور تعلیمی حوالے سے شاندار اسکول الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات 2022 کا انعقاد 30 مارچ 2022 بلیسنگ مارکی ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں ہوا تقریب کا باقاعدہ آغاز صبح 9:00 بجے الفارابی اسکولز اینڈ کالجز کے ہونہار طالب علموں نے تلاوت کلام الہٰی اور نعت رسول صلی اللّٰہ علیہ آلہ وسلم سے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الفارابی اسکولز اینڈ کالجز افتخار علی حیدر نے کہا کے ہمارے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز میں معلمین کرام با وضو ہو کر تعلیمی اداروں میں داخل ہوتے ہیں اسٹوڈنٹس سمیت ٹیچرز ہر کلاس کے بعد آقائے کل جہاں جناب محمد مصطفی صلی اللہ الہ وسلم پر پچیس سے تیس ہزار مرتبہ روزانہ درود پاک پڑھتے ہیں چیئرمین الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز افتخار علی حیدر نے مزید کہا کے بچوں کی جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لیئے ہمارے ادارے میں ورزشیں کروائی جاتی ہیں انھوں نے مزید کہا کے ہم نے اپنے اسٹوڈنٹس سے وعدہ کیا تھا 2018,2019 میں کے اگر اسٹوڈنٹس نوے فیصد یا اس سے زائد نمبرز لیتے ہیں تو ان کو الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی جانب سے بہترین لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے ایک پروگرام لیپ ٹاپس دینے کے حوالے سے ہو گیا ہے یہ آج دوسرا پروگرام ہے جس میں بچوں کو اعلیٰ شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے اور چار عمرہ شریف کے ٹکٹس دیئے جائیں گے انھوں نے کہا کے اسلام سب سے زیادہ ماڈرن ہے مگر ایک دائرہ کار میں رہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے اسکول میں بچوں کی لکھائی کے اوپر کام کیا جاتا ہے بچوں کے پڑھنے پر کام کیا جاتا ہے بچوں کو بولنے کے طریقے سیکھائے جاتے ہیں یہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کا ایک بہانہ ہے کے ہم انھیں لیپ ٹاپس دے رہے ہیں تا کے بچے تعلیمی میدان میں فتح و کامرانی کامیابی کے پرچم گاڑھیں افتخار علی حیدر نے کہا کے تقریب کے منتظمین کو شاندار و بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں تمام منتظمین نے محنت کر کے انتظامات کیئے اور پروگرام کو کامیاب بنایا مزید تفصیلات کے مطابق تقریب میں خصوصی شرکت راجہ خرم شہزاد نواز دھنیال رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) حلقہ این اے 52 اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کی ہزاروں کی تعداد میں عوام نے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی طلباء طالبات کے والدین عزیز و اقرباء سمیت دیگر شرکائے تقریب نے کہا کے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز پورے پاکستان کا سب سے شاندار بہترین اور اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ہے جو دین اسلام کے اصولوں کے عین مطابق تعلیم دے رہا ہے شرکاء نے کہا کے تعلیم ہر تعلیمی ادارہ دے رہا ہے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز میں تعلیم کے ساتھ اساتذہ کرام اخلاقی تربیت بھی سیکھاتے ہیں نظم و ضبط اتحاد خلوص ہمدردی کی اعلیٰ صفات اسٹوڈنٹس میں پیدا کی جاتی ہیں شرکاء کا کہنا تھا کے ہر والدین کو اپنے بچوں کے روشن و بہترین مستقبل کے لیئے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کا ہی انتخاب کرنا چاہیئے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز سب سے اچھا و بہترین تعلیمی ادارہ ہے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز سے اچھا و بہترین پورے ملک پاکستان میں کوئی تعلیمی ادارہ نہیں ہے مزید تفصیلات کے مطابق عمرے کے ٹکٹس کی قرعہ اندازی میں الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز اسلام آباد کے ایک اسٹوڈنٹ کے والد بنام محمد صغیر، فضل الرحمان (لیب اٹینڈنٹ) ، مس ریحانہ حنیف (ٹیچر) ، رشیدہ احسان ( ٹیچر) ان خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹس شرکائے تقریب کی موجودگی میں دیئے گئے الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی سالانہ تقریب میں چار پوزیشن ہولڈرز ہونہار اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپس بھی دیئے گئے جن میں حمیرہ نائید ، قرآۃ العین ، سیدہ نایاب فاطمہ اور راشدہ بی بی شامل ہیں مزید تفصیلات کے مطابق الفارابی اسلامک اسکولز اینڈ کالجز کی پچیس برانچز ہیں ہیلتھ کا ادارہ بھی الفارابی اسلامک اسکولز کا بنا ہوا ہے جہاں طلباء و طالبات کو بی فارمیسی اور میڈیکل سے متعلق ڈپلومے کم فیس میں بہترین طریقے سے کروائے جاتے ہیں تقریب کے اختتام پر شرکاء کو پرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا