عمران خان نے اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، ارسلان شاہد سینئیر رہنما تحریک انصاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد کا کہنا تھا کہ اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، عمران خان نے اپنے لوگوں کو مروانے کیلئے نہ کی، اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، عمران خان نے جو نہ کی ہے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اسی لیے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے، عمران خان عدم اعتماد میں ناکام ہو بھی جاتے ہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک بچانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔ ہم اپنے اداروں کو تگڑا کر رہے ہیں اور تگڑا کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش ہوتی ہے اور اپوزیشن سازش کا حصہ بن جاتی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ یہاں لوٹ مارکرتے ہیں پھر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، پہلے بھی بیرون ملک بھاگے اب دوبارہ بھاگے ہوئے ہیں، چیری بلوسم کی شار ٹیج ہو جائے گی یہ زبان سے بوٹ پالش کرتے ہیں، اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو 4،5 مہینے کی کہانی ہے، یہ سب چور ہیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے ہوں گے،

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی سیاست کیلئے مہاجروں کو بیچا ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بھی مہاجروں کے بارے میں نہیں سوچتے، ایم کیو ایم اتحادی نہ بنتی لیکن پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے۔ بیرون ملک سے کوئی نہیں آئیگا یہاں ٹاؤٹ موجود ہیں، سڑنے والی مٹھائی ٹھیک مٹھائی بھی خراب کردیتی ہے، عوام ایسے لوگوں کو اپنے حکمران نہ بنائیں۔