ملکی سالمیت کے مؤقف پرعمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، محمد حفیظ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں معروف آل راؤنڈر و سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اختلافات ہیں مگر پاکستان کی سالمیت کے مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔