اب فیملی کو ٹائم دیں گے، رمضان ہے عبادت بھی کریں گے: بابر اعظم

لاہور (نیوز ڈیسک) آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میں  آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے،  جب بھی ان سے بات ہوئی تو انہوں نے یہی کہا کہ وہ یہاں  کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اونچ نیچ ہو جاتی ہے، مڈل آرڈر میں اچھے کھلاڑی ہیں ہم انہیں مواقع دیں گے، ابھی ورلڈ کپ میں وقت ہے اور ہم کمبی نیشن بنا نے میں کامیاب ہوں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ میں فیصلے خود کرتا ہوں اور کو شش کرتا ہوں کہ بہترین الیون میدان میں اتاروں، میں مشورے سب سے کرتا ہوں اور جو ٹیم کے لیے اچھا ہوتا ہے وہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میں ہمارے رنز تھوڑے کم تھے، ہمیں مومنٹم برقرار رکھنا چاہیے تھا، ہمیں فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہے اور آج بھی جو مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔