اپنے ارکان… اپنا اجلاس… حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ بننے کا خواب پورا کرلیا

لاہور (مرزا زین) لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن نے اپنا اجلاس بلا لیا۔ متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان منتخب ہوئے۔ اجلاس میں حمزہ شہباز کے لیے وزارت اعلیٰ کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔ علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں 199 ووٹ آئے جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ شرکا نے نشستوں پر کھڑے ہو کر رائے دی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ایوان کی عزت کا حلف اٹھانے والے نے اسمبلی کے دروازے بند کر دیئے ہیں عمران نیازی کو وزیراعظم کہنے کو دل نہیں کرتا پاکستان کی تقدیر اور آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہو رہا ہے اسٹاک ایکس چینج زمین بوس ہوگئی ہے علیم خان کو گرفتار کیا گیا اور جہانگیر ترین ان کے بچوں پر مقدمات بنا کر انتقام لیا گیا۔