بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابراعظم  کے علاوہ آسٹریلیا کی ویمن کرکٹر ریچل ہینز نے بھی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ بابراعظم کو یہ ایوارڈ مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔ بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنزکی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچایا تھا۔