سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ کہیں جگہ نہیں ملی؟ مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سیالکوٹ میں جلسے کے مقام کو لے کر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان  میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کے گراؤنڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمہارا حق ہے اور نا تمہیں اس کی اجازت ہوگی، اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی؟