لاہور میں 3000 گاڑیوں کا بوجھ ایک وارڈن پر

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں تین ہزار گاڑیوں کے لیے ایک ٹریفک وارڈن رہ گیا ہے۔ شہر میں16 برس کے دوران ٹریفک کا دباؤ تین گنا بڑھا لیکن کنٹرول کرنے والوں کی تعداد تقریبا 50 فیصد کم ہوگئی۔ شہر کی مصروف سڑکوں پر وارڈنز کی کمی پوری کرنے کے لیے چیف ٹریفک آفیسر نے کئی تجاویز دی ہیں۔