مبینہ برہنہ ویڈیو کے بعد عامر لیاقت کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ کی جانب سے الزامات لگانے اور مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ جس میں معروف گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ‘ پر لپ سنک کررہے ہیں۔

جبکہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے غلیظ الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لیے یہاں سے رخصت ہو جاؤں گا۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ سب پوچھ رہے ہیں سب برہنہ ویڈیو پر آپ کامؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمے داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیاہے اورمقدس عدلیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اُس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ ایف آئی اے سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟۔