موجودہ وقت کی سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کروانے میں ناکام ہیں، سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان

اسلام آباد (عبدالہادی قریشی) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ خان قیوم خان نے 14 مئی 2022 نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قیوم ایک تاریخ ساز سیاسی جماعت ہے جس نے قائد اعظم ؒ کی قیادت میں اور خان عبدالقیوم خان کی انتھک محنت سے پاکستان کے حصول کی تکمیل کی ہم نے ان کی پارٹی کو دوبارہ اس لیئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 21 جنوری 2022 انلسٹمنٹ کروایا اس کی قیادت بے داغ تھی اس کا ماضی بے داغ تھا۔ اس وقت سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کو حل کروانے میں ناکام ہیں اور عوام کی اُمیدوں پر پورا نہیں اتر سکی یہاں پر سرمایہ دار، شعبدہ باز، کرپٹ، نا اہل سیاست دانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے عوام کے گھمبیر مسائل بے روزگاری، غربت پڑھے لکھے نوجوان شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہیں سیاست دان ذاتی مفادات حکومت کے حصول کے لیئے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں دینا، جوتے مارنا، ذاتی کردار کشی کرنا عام معمول بن گیا ہے ملک امجد حُسین علوی نے مزید کہا کہ ہر جماعت نے عسکری ونگ اور خونی اور جنونی جتھے بنا رکھے ہیں ایک دوسرے کے شدید مخالف اقتدار کے حصول کے لیئے کل کے دشمن آج کے دوست بن جاتے ہیں ماضی میں جو ایک دوسرے پر سیاسی گند پھینکتے تھے اس سے پاک ہو جاتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ ہر دور کے حکمران ذاتی مفادت کے لیئے IMF اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضے لیکر پوری قوم کو قرضہ خور اور سود خور بنا دی گئی ہے اسلام امن بھائی چارے کا درس دیتا ہے یہاں پر فقہ واریت، لسانی اور علاقائی نفرت تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دی گئی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اللہ پاک نے کو اپنے قدرتی وسائل پاکستان کو دیئے ہوئے ہیں ان کو بروئے کار لانے کی بجائے حکمرانوں کی نظریں ہمیشہ دیار غیر پر لگی رہتی ہیں