’شہباز اور حمزہ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی‘

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی۔

نیوز کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے نہیں ہے یہ سپریم کورٹ کا تایخی فیصلہ ہے اور ہارس ٹریڈنگ کے خلاف پہلا قدم سپریم کورٹ نے اٹھایا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس اس وقت 169 ممبران ہیں اور حکومت برقرار رکھنے کیلئے شہباز شریف کو 186 ارکان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حکومت عدالتی فیصلے کے بعد ختم ہوگئی ہے انہیں آج ہی اپنے عہدوں سے الگ ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منحرک ارکان تاحیات نااہل ہیں یا نہیں یہ فیصلہ بعد میں ہوگا ایک چیز تو واضح ہوگئی کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا عدالت نے تحریک انصاف کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ڈیڑھ ماہ میں معیشت کو بری طرح  نقصان پہنچایا گیا انہوں نے ہماری تمام محنت کا ڈیڑھ ماہ میں بیڑہ غرق کردیا اللہ کا شکر ہے ان سے جلدی جان چھوٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 218 واضح ہے آخری مردم شماری کے تحت الیکشن کرانے ہیں۔