ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، ہم یہاں محفوظ ہیں، نکولس پوران

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوران نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، سکیورٹی کا معیار بہت اچھا ہے، ہم یہاں پر خود کو بالکل محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

میرا پہلا ہدف میچ جیتنا، ویسٹ انڈین ٹیم کو آسان حریف نہیں لیں گے: بابر اعظم

ملتان میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نکولس پوران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، گرم موسم ہمارے لئے چیلنج ہے لیکن ہم ان کنڈیشنز سے بہتر انداز میں نمٹ لیں گے، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، کوشش ہے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستانی لائن اپ بہترین باؤلنگ اور بیٹنگ کے کمبینیشن پر مشتمل ہے۔