پاکستانی ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی صرف ایک سال میں 83 ارب روپے کی چائے پی گئی، جب کہ مالی سال 2021-22 میں لاکھوں سائیکلز، موٹرسائیکلز اور ہزاروں رکشے بھی منگوائے گئے۔

بجٹ دستاویزات میں مالی سال 13-2012 سے اب تک مختلف اشیا کی سال بہ سال درآمدات کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان نے ہزاروں ارب روپے کی مصنوعات بیرون ملک سے منگوائی۔ ان درآمدات میں کھانے پینے کی اشیا سے لے کر مشینری شامل ہے۔

رواں مالی سال (22-2021) کے ابتدائی 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران 83 ارب 88 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چائے کی پتی درآمد کی جب کہ گزشتہ برس اسی دورانیئے میں 70 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

اس طرح پاکستانیوں نے گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس 13 ارب کی زیادہ چائے منگوائی گئی۔