عوام تیار ہوجائیں ! پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے، سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان موجود ہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پر فی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔