عمران خان سے یوتھ ونگ مرکزی و ریجنل قیادت کی ملاقات، کپتان نے یوتھ ونگ کی کارگردگی کو سراہا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب سے یوتھ ونگ مرکزی و ریجنل قیادت کی ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی صدر مینا خان آفریدی، مرکزی سیکرٹری جنرل گلریز اقبال ، مرکزی سینئر نائب صدر عارف رند، سیکرٹری اطلاعات چوہدری کاشف معراج،صدر مغربی پنجاب علی انوار نارو،صدر شمالی پنجاب سردار محمد طیب حیدر خان، صدر ساؤتھ پنجاب تیمور السلام، صدر اسلام آباد مبشر عباسی، صدر ہزارہ عبدالباسط، صدر پشاور سہیل آفریدی، صدر مالاکنڈ ڈاکٹر اشفاق منیر، صدر ساؤتھ کے پی سمی اللہ برکی نے شرکت کی۔ فوکل پرسن یوتھ ونگ عثمان ڈار، ڈاکٹر شہباز گل، مراد سعید، علی آمین گنڈا پور اور حافظ فرحت صاحب، حسان نیازی بھی اجلاس کا حصہ تھے

صدر انصاف یوتھ ونگ مغربی پنجاب رانا علی انوار نارو نے انصاف یوتھ ونگ مغربی پنجاب کی 25 مئی کو ثناءاللہ کے منہ پر مغربی پنجاب (فیصل آباد ،سائیوال پاکپتن اوکاڑہ) کی طرف زور دار تمانچے مارتے ہوے ڈی چوک پہنچنے والی مغربی پنجاب کی یوتھ کی کارگردگی سے لے کر تمام ضلعی تنظیمات کی کارگردگی و تنظیم سازی کے بارے میں چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صاحب نے یوتھ ونگ کی کارگردگی کو سراہا۔ آخر میں یہ عزم کیا گیا کہ یوتھ ونگ کا ہر نوجوان جب بھی تحریک کو ضرورت پڑی صف اوّل میں میدان عمل میں نظر آئے گا۔