ٹرینوں کے کرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافہ

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، 2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا لیکن دوبارہ آئے ہیں تو ریلوے کا خسارہ 37 ارب ہوچکا ہے۔

محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کے کرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ریلویز نے مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 10 فی صد اضافہ کیا ہے جب کہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرینوں کےکرایوں میں اضافے کا اطلاق 17 جون 2022 سے ہوگا، محکمہ ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔