ڈالرکی اونچی اڑان جاری، 206 روپے سے بھی مہنگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی اونچی پرواز  جاری ہے، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 1 روپے9 پیسے مہنگا ہو کر  206 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔ منگل کے روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر 205 روپے 16 پیسےکا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 50 پیسے بڑھ کر 206 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔