بہترین معیشت سنبھالنے کی سکت نہیں تھی توسازش کیوں کی؟ علی انوار نارو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ویسٹ پنجاب انصاف یوتھ ونگ علی انوار نارو کا کہنا تھا کہ مریم نواز خاندان کی لوٹی دولت واپس لا کر خزانے میں جمع کرا دیں۔ لوٹی دولت واپس ہو تو شاید معاشی بحران سے نکلنے میں مدد مل سکے۔ امپورٹڈ حکومت کےغلط فیصلوں کا دفاع مجرمہ اپنی پیشی پر کررہی ہے۔ آل شریف نے ہمیشہ پاکستان کے نظام پر نقب لگائی ہے۔ آل شریف اب بھی اپنی نااہلی کا ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں۔

امپورٹڈ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ مغرب کے غلاموں کو عوام کی کچھ پرواہ نہیں اور مغرب کے غلاموں کو صرف غلامی کرنا اور جھوٹے بھاشن دینا آتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے کر ریلیف دیا۔ مریم صفدر کو عوام کو دی گئی سہولتیں ایک آنکھ نہیں بھاتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا  عوام کوغلامی کا طوق پہنے ہوئے دیکھنا اس خاندان کامشغلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اعداد و شمار میں ہے ہمارے دور میں معیشت کا پہیہ تیزی سےچل رہا تھا، چھوڑی ہوئی بہترین معیشت سنبھالنے کی سکت نہیں تھی توسازش کیوں کی؟ شریف خاندان کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ آل شریف کی کرپشن، نااہلی اور تکبر سے ملک اس حالات پر پہنچ گیا ہے۔ آل شریف کو مقبولیت دیکھنی ہے تو ایک بار عوام میں جائیں لگ پتہ جائے گا، الیکشن سے فرار حاصل کرنا ان کے خوف کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام اس مجرموں کے گلدستے کا کڑا احتساب کریں گے۔ عمران خان اس لیے حواس پر سوار ہے کیونکہ وہ ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچائے گا۔