عثمان بزدار وفا کا دوسرا نام | حسنین صفدر

عثمان بزدار وفا کا دوسرا نام

تحریر: حسنین صفدر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کا سچا اور ایماندار سپاہی ہے جس نے پارٹی کے مشکل ترین حالات میں عمران خان کا ساتھ دیا 2018 کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پنجاب کی ایک اہم زیمداری عثمان بزدار کو دی گئی اور ان کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا پھر پنجاب میں ہزاروں تاریخی منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا جو یہ ہیں

23 نئے ہسپتالوں

21 نئی یونیورسٹیز

2 نہروں

4 ڈیمز

150 سے زائد نئے کالجز

10 سپیشل اکنامک زونز

ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر

27 ہزار سکولوں کی اپ گریڈیشن

ہیلتھ کارڈ

منصوبے E-Governance

36 خدمت مراکز

79 تحصیل ریسکیو 1122 سنٹرز

ان سب منصوبوں پر عثمان بزدار کی زیر سرپرستی کام شروع ہوا جو تاریخ ہے اج جب پاکستان تحریک انصاف مشکل حالات سے گزر رہی ہے اس دوران قربانی کا بکرا عثمان بزدار کو بنایا گیا اوران سے استعفیٰ مانگا گیا اور عثمان بزدار نے ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعلیٰ کی کرسی قربان کردی اور پارٹی کی چیئر مین جناب عمران خان صاحب سینئر پارٹی رہنماؤں سے لے کر پارٹی ورکرز تک سب کا دل جیت لیا عثمان بزدار کے اس عمل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اسی دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس کا بڑا اعلان کیا جس میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصیلی بنانے کی اصولی منظوری دی گئی جس میں لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کیا گیا اور تحصیل مری کو بھی ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دی گئی تحصیل تونسہ شریف کو بھی ضلع کا درجہ اور راولپنڈی میں 2 نئی تحصیلی بنانے کی اصولی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دی جو کہ ایک احسن اقدام کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

آج بہت سی طاقتیں عثمان بزدار کو ہٹانے اور وزیراعلیٰ پنجاب بنے کی خواہشمند ہے ان سے صرف اتنا کہنا چاہوں گا عثمان بزدار نے جس طرح خاموشی کے ساتھ پنجاب میں بڑے بڑے تاریخی منصوبوں پر کام کیا اور ان سب کو کمپلیٹ کروایا کوئی دوسرا پیدا ہی نہیں ہوا جیسے پچھلی حکومت نے صرف اپنے اکاؤنٹ ہی بھرے اور عوام کو لالیپاپ کے علاوہ کچھ نہ دیا۔ عثمان بزدار آپ کی پنجاب کیلئے ہر ایک خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور پنجاب کا ہر باشعور شہری اپ کا احسان مند ہے

شکریہ وزیراعلیٰ پنجاب
شکریہ عثمان احمد بزدار خان