کل رات تحریک انصاف کس شہر اور کس مقام پر احجاج کرے گی ؟ مکمل تفصیل خبر میں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے لیے مقامات کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف بیک وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اتوار کو احتجاج کیا جائے گا۔

کراچی میں شاہراہ قائدین، لاہور میں لبرٹی چوک، اسلام آباد میں ایف نائن پارک اور راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں احتجاج کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں گھنٹہ گھر، پشاور میں ہشت نگری، سکھر اور کوئٹہ میں مقامی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

ملتان میں چوک شاہ عباس، لودھراں میں کاظمی چوک، لیہ میں یادگار چوک اور چوک اعظم اور وہاڑی میں گوال چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔

مظفرگڑھ میں شہر سلطان، بہاولنگر میں بلدیہ روڈ، خانیوال میں انصاف مرکز جبکہ کبیر والا اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک پر احتجاج ہوگا

راجن پور میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ، بہاولپور میں فوارہ چوک، رحیم یارخان میں دعا چوک، خانپور اور نواکوٹ میں بھی احتجاج ہوگا۔

عمران خان کل 10 بجے پوری قوم سےخطاب بھی کریں گے۔