امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا امپورٹڈ حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے۔

اتوار کے روز ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کو اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی نہیں۔ ڈالر بڑھنے اور روپے کی گراوٹ کی بھی انہیں کوئی فکر نہیں۔

شیخ رشید نے لکھا کہ عنقریب بجلی کی قیمت میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا، خدا خیر کرے۔ اب آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کمان سنبھال لی ہے، پنجاب میں ایک اسمبلی کے دو دو اجلاس ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ ایک مہینے میں درآمدگی بل 100 فیصد بڑھ گیا ہے، 7 بلین ڈالر کے ریزرو، 1 بلین کی ترسیلات اور 500 ملین ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے۔ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا۔

ایل این جی مہنگی خریدی ہے۔ آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔