رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور یہ اضافہ 3.38 فیصد ہوا ہے جب ک مہنگائی کی سالانہ شرح بھی بلند ترین سطح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.38 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں ہونے والا تاریخی اضافہ ہے، جب کہ اسی دوران مہنگائی کی سالانہ شرح بھی 27.82 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 36 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں استحکام جب کہ صرف 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عوام کی بنیادی ضروریات کی تمام اشیا جن میں بجلی، پٹرولیم مصنوعات، گوشت، سبزی، دالوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پٹرول 11.43 فیصد، بجلی 6.63 فیصد مہنگئی ہوئی، چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89 اور پکی ہوئی دال میں 5.90 فیصد اضافہ ہوا، چنے کی دال 5.29 اور بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔