شہباز حکومت پیپلز پارٹی پر مہربان، ایم ڈی بیت المال کا عہدہ آصف زرداری کے ترجمان کو ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے ایم ڈی بیت المال کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بیت المال کے ایم ڈی کا عہدہ پی پی کو ملنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے عامر پراچہ کو نامزد کردیا ہے۔

عامر فدا پراچہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان ہیں، انھیں آصف علی زرداری نے مارچ 2018 میں اپنا ترجمان مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر گزشتہ ماہ مئی میں ایم ڈی بیت المال کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، انھیں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپریل 2021 میں بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینات کیا تھا۔