نیوٹرلرز نے کہا ماحول سازگار ہے روس جانے کا ٹھیک ٹائم ہے،عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سازش کا پتہ چلا تو میں نے نیوٹرلرز کا سمجھایا تھا بڑی مشکل سے معیشت ٹھیک ہوئی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ نیوٹرلرز کو کہا تھا اگر سازش کامیاب ہوئی تو سب کچھ بکھر جائے گا میرا دل ہی نہیں مانتا میں کسی کی غلامی کروں، امریکا سے برابری کی سطح پر بات کریں تو عزت کرتے ہیں، کہیں نہیں کہا واشنگٹن سے تعلقات ختم کر دیں۔

 پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر نے خود کہا کہ فیصلوں کے بعد ہم نے جیلوں میں جانا تھا خرم میرا وزیر ہوتا تو مبارکباد دیتا شکر ہے سچ بولنے کی ہمت تو کی۔

  اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ترکیہ اور چین سے دعوت نامے آئے ہیں، شہباز شریف اسپیڈ میں گھوما لیکن کسی ملک نے پیسے نہیں دیئے،پاکستان میں رجیم چینج ہوا تو لاکھوں لوگ سڑکوں پرنکلے۔