کینسر سے بچانے والی سبزی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے روزمرہ کھانوں کا لازمی جز پیاز اپنے اندر شمار فوائد رکھتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پیاز کینسر سے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

پیاز نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ کم کیلوریز لیے اس حیرت انگیز سبزی میں پوٹاشیئم، وٹامن بی 6 اور سی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے جہاں بے شمار فائدے ہیں وہیں یہ کینسر سے بھی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ گہرے رنگ کی پیاز کئی طرح کے کینسر کے خلیات کو کم کرنے میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔

اس کی وجہ پیاز میں موجود اینتھو سائنین نامی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے، ساتھ ہی اس میں ایسے مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو ٹیومر کو روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں پیاز کا روزانہ استعمال دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہے جبکہ یہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت