اہلیان میرا کلاں کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد، علمائے اکرام سمیت ہزاروں افراد شامل

اسلام آباد (مزمل شفیق) چکری روڈ میراکلاں راولپنڈی میں اہلیان میرا کلاں کی طرف سے تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت فرمائی۔ ریلی کی قیادت استاذ العلماء حضرت علامہ قاری محمد یونس قادری صاحب فرمائی۔ اس احتجاجی ریلی میں میرا شریف سے خصوصی شرکت پیر سید یاسر حسین شاہ صاحب، ڈھوک خصالہ سے مولانا ولی خان صاحب اور مقامی علماء کرام میں سے علامہ حسنین حیدر صاحب، علامہ عامر سہیل صاحب، علامہ وقاص صاحب، علامہ صدام دُرانی صاحب علامہ سعد محمود صاحب نے فرمائی۔ علمائے اکرام نے اپنے خطابات میں انڈیا میں نبی آخر الزمان ﷺ کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی شدید مذمت فرمائی اور فرمایا کہ کوئی بھی مسلمان اپنے پیارے نبیﷺ کی شان اقدس میں ادنیٰ سی بھی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ملکی سطح پر انڈین مصنوعات سے مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے اور گستاخ رسولﷺ کو عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی بدبخت نبی آخر الزمان ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے کی جسارت نہ کر سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں