بارہ سالہ صحافتی خدمات پر بیسٹ میڈیا کوارڈینیٹر کا گولڈ میڈل ایوارڈ کاشف فاروقی کے نام

کراچی ( کاشف احمد فاروقی) معروف سیاسی سماجی رہنما اور پوائنٹ کراچی کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ محترم کامران ٹیسوری صاحب کی جانب سے آلحمد اللّه، اللّه پاک کی مہربانی سے مجھے (کاشف احمد فاروقی) کو اس سال کا بیسٹ میڈیا کوارڈینیٹر کا گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا اور بارہ سال میں 45 سے زیادہ اوليمپیك اور نون اوليمپیك گیمز کی میڈیا کوارڈینیٹر اور 800 سو سے زائد میڈیا بک کے فرائص انجام دے چوکا ھوں۔ میں خاص طور پرکامران ٹیسوری صاحب، محمّد نسیم بھائی اور ایاز منشی بھائی کا دل کی گہرائہوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اوراسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سابق سیکریٹری “اصغر عظیم” کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اصغر عظیم نے اسپورٹس جرنلسٹس برادری کے ساتھ کھلاڑیوں اور آرگنائزر کی جس طرح حوصلہ افزائی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اس تقریب میں اصغر عظیم بھائی کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا بروز پیر 13جون 2022 بمقام، عثمانیہ ریسٹورنٹ گلشن اقبال نزد حسن اسکوائر کراچی، میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں موجود سابق کرکٹر شعیب محمد، توصیف احمد، اوليمپین حنیف خان، اوليمپین ناصر علی، اوليمپین وسیم فیروز، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر محمّد علی خان، گلفراز احمد خان، احمد علی راجپوت، انجنیئر محفوظ الحق، جمیل احمد اور غلام محمد ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں