منگٹال فلاح وبہبود گروپ کی کوڑا کرکٹ روکنے کیلئے صفائی مہم شروع

راولپنڈی (عامر لودھی) ڈھوک منگٹال کی مقامی فلاحی تنظیم منگٹال فلاح وبہبود گروپ صفائی مہم کے حوالے سے علاقے کی مختلف گلیوں میں گندگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے باسکٹ بن فراہم کرنا شروع کردی ہیں جس کا آغاز بورنگ روڈ سے ملحقہ گلیوں سے کیا گیا ہے، صفائی مہم کے تحت پہلے اپنی مدد آپ کے تحت گلیوں کی صفائی کی جائے گی بعد ان صاف شدہ گلیوں کے رہائشیوں کو باسکٹ بن فراہم کی جائے گی اس حوالے سے منگٹال فلاح وبہبود گروپ کا ہفتہ وار اجلاس مرکزی دفتر نزد پانی والی ٹنکی میں سابق چیئرمین ڈھوک منگٹال چودہدری عابد محمود کی سربراہی میں منعقد ہوا جہاں صفائی مہم اور مختلف امور کی انجام دہی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی اجلاس میں قاری عطاء المصطفیٰ، نیاز علی، مولانا محمود حسن تاج،حاجی رزاق، جاوید اعوان، برکت حسین،احمد خان، اصغر راجپوت، شاہد انجم، نعیم راجپوت، قاسم مغل، تنویر چشتی، خان اعظم، راجہ وقاص، حاجی تنویر، ملک عقیل، ڈاکٹر راجہ راشد اور نوید احمد شریک تھے۔

اجلاس میں گروپ کی سابقہ کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا اور سرگرمیوں کو ٹھوس بنیادوں پر چلانے پر بھی گفت وشنید کی گئی اجلاس کے دوران کے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں ڈسپنسری(ہیلتھ)، سکول (ایجوکیشن)، واپڈا، قبرستان، صفائی اور گیس کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ہر کمیٹی میں چار سے چھ ممبرز کو شامل کیا گیا ہے جو مسائل کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رابطے میں رہیں گے اور عوام کو ان کمیٹیوں سے متعلقہ پیش آنے پر ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اجلاس کے بعد گروپ ممبران نے صفائی مہم کے حوالے سے مختلف گلیوں میں جا کر آگہی فراہم کی اور انہیں کوڑا کرکٹ باہر نہ پھینکنے کی بجائے باسکٹ میں ڈالنے کی ترغیب دی اس موقع پر جن گھرون میں باسکٹ وغیرہ کا بندوبست نہیں تھا ان کو منگٹال فلاح وبہبود گروپ کی جانب سے باسکٹ فراہم کی گئی اہل علاقہ نے منگٹال فلاح وبہبود گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس کام کو تسلسل سے جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں