نیب زدہ باپ بیٹے نے وزیراعظم اور وزیراعلی بن کر عوام کا جینا محال کردیا ہے، غلام سرور خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان صاحب اور ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 12 واثق قیوم عباسی کی یونین کونسل دھاماں سیداں میں سید اشفاق شاہ بخاری کے گھر عشائیہ کی تقریب میں شرکت جس میں پی ٹی آئی کی تمام مقامی قیادت نے شرکت کی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل پڑیال، عمران جاوید راجہ، حیدر مہدی راجہ، قیوم عباسی انفارمیشن سیکرٹری این اے 59 راجہ عثمان ٹائیگر، راجہ برکت علی، راجہ محمد اسحاق، شیخ عرفان بھی اس موقع پر موجود تھے غلام سرور خان صاحب اور واثق قیوم عباسی صاحب نے اہلیان یونین کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا این اے 59 اور پی پی 12 پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے اور رہے گا جسے والے دنوں میں کہکشاں واٹر سکیم کا کام مکمل ہوتے ہی ایک گرینڈ جلسہ دھاماں سیداں میں کیا جائے گا جوڑیاں ہسپتال کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کچھ سیاسی بونے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں اور تختیاں لگا کر ہمارے کاموں کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وہ نا تو علاقے کے کونسلر ہیں نا چیرمین نا ایم پی اے عوام ان سیاسی بونو کو مسترد کر چکی ہے آج چور حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ان کی کرپشن پوری دنیا جانتی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلی بن گئے جبکہ دونوں نیب زدہ ہیں جن پر درجنوں ایف آئی آر ہیں انشاللہ جلد عوام کو ان چوروں لٹیروں سے چھٹکارا ملے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں