محکمہ داخلہ پنجاب نے علی امین گنڈاپور کے صوبے میں داخلے پر پابندی لگادی

؎اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے صوبے میں داخلے پرپابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی ہنما مقبول گجر کے بھی پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے اور دونوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں رہنماؤں کے 15 سے 18 جولائی تک پنجاب میں داخلے پرپابندی رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں امن وامان یقنی بنانےکیلئے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ امن وامان یقینی بنانےکیلئے علی امین گنڈاپوراورمقبول گجرکے پنجاب داخلے پرپابندی لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تھیں اورالیکشن کمیشن کابھی خط ملا کہ علی امین اور مقبول گجر  پرتشدد کاروائیاں چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں