این اے 245، ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حلقہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

این اے 245 کے 263 میں سے 131 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 13957 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 5326 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار محمد احمد رضا نے 4226 ووٹ حاصل کیے۔

اس کے علاوہ آزاد امیدوار فاروق ستار 1536  اور پاک سرزمین پارٹی کے امیداوار سید حفیظ الدین کو 556 ووٹ ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں