پاک فوج کی گاڑی کو شجاع آباد کے قریب حادثہ، 9 جوان شہید

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کی گاڑی کو باغ کےعلاقے شجاع آباد کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا، تمام شہدا کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ کور کمانڈر راولپنڈی اور دیگر فوجی حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کے جسد خاکی اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں