پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تحریک انصاف کے کارکنان پر 25 مئی کو بنائے گئے مقدمات کے سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو خوف زدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے، میں نے متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمے خارج ہوں گے، اور جن افسران نے جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

انھوں نے کہا کاغذی شیروں کو اب گرفتاریوں کے خوف سے چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں، آپ کتنے دن بلوں میں چھپیں گے، قانون کے مطابق اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں