عمرہ زائرین کیلئے ویزے کی مدت 1 ماہ سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد اب ایک  سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔ سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک  سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک  ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں