واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کی تیاری

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ترین ایپلی کیشن ’’واٹس ایپ‘‘نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس بار گروپ پولز کے حوالے سے متعدد نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔

میسجنگ ایپلی کیشنز کی اپ ڈیٹنگ پر نظر رکھنے والی سائٹ ’’ویب بیٹا انفو‘‘ کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئے گا۔

ان اسٹیکرز سے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اواتار اسٹیکر کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔ یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور جی آئی ایف کے آپشن دیکھتے ہیں۔

فی الحال یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ تمام صارفین کے لیے اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں