نااہل، نکھٹو، نکمے اور نالائق امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے، علی انوار نارو سینئیر رہنما تحریک انصاف

 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹائمز پاکستان نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئیر رہنما تحریک انصاف علی انوار نارو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھاگ ڈور اب انہیں کے ہاتھوں میں ہوگی جو اسکے اہل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء میں اضافہ ہورہا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت کم کرنے کیلئے پورا نظام ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔

عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی تاریخ کو ایک نیا موڑ دے گا۔ نااہل، نکھٹو، نکمے اور نالائق امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کی بھاگ ڈور اب انہیں کے ہاتھوں میں ہوگی جو اسکے اہل ہونگے، وہ وقت گزر گیا جب باہر سے کرپٹ اور مفاد پرست ٹولہ لا کر ہم پر مسلط کیا جاتا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حقیقی آزادی وہ لیڈر دلائے گا جس کا جینا مرنا پاکستان کے لئے ہے۔ پوری دنیا سے پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، تمام ریاستی کارندے جتنے مرضی ہتھکنڈے آزما لیں، لانگ مارچ کے سمندر کو نہیں روک سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں