کاروان پاکستان کی جانب سے خدمت کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کاروان پاکستان ٹرسٹ (منڈی بہاؤالدین چیپٹر) کی جانب سے ضرورت مند خاتون کو سلائی مشین خرید کردی گئی۔ ٹائمز پاکستان نیوز سے گفتگو میں کاروان پاکستان ٹرسٹ کے سینٹرل وائس چئیرمین محمد قاسم مغل نے بتایا کہ خاتون سفید پوش طبقے سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے ہنر کی بنیاد پر اپنا اور اپنے گھر والوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار تھیں۔ اس لیے ہم نے ٹرسٹ کے تحت ان کو جدید سلائی مشین لے کر دے دی ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں اور اپنی تمام ٖضروریات کو پورا کرسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ تعاون کرنے والے سب لوگوں کو رزق میں برکت ڈالیں اور اس بہن کے اس کام میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین

For more information contact on given number
03424504890
M.Qasim Mughal
Central Vice Chairman KEP Trust

اپنا تبصرہ بھیجیں