انشاء اللہ ہماری ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ جیت جائے گی، عمران خان

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین، سابق وزیراعظم اور 1992ء میں قومی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والی ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی ہے اور فائنل میں انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ ہو سکتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 1992ء کی تاریخ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ میری ٹیم نے کیویز سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد ہم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کھیلا تھا۔ کیویز کو پچھاڑنے کے بعد ملک بھر میں عوام جشن منا رہی ہے۔

اس فتح نے ہماری ہمت بڑھا دی ہے اور اب ہماری نظریں فائنل میچ پر ہیں۔ میرے خیال میں قومی ٹیم بہت بہترین ہے اور انشاء اللہ ہماری ٹیم ورلڈکپ جیت جائے گی۔

میزبان کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے جنہوں سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل کھیلا، اس سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی طرف سے کرکٹ کھیل چکا ہوں اور جب میں پاکستان کا وزیراعظم تھا۔

اس وقت قومی ٹیم پر بہت مشکل وقت گزر رہا تھا، میں فوری طور پر کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سے پوچھا نئے کپتان کی تلاش کی جائے اور اس کے لیے بابر اعظم بہترین ہے ، وہ جینوئن ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے۔

بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بطورِ کپتان بابر اعظم کے پاس بہت سارا تجربہ ہے۔ہمیں ایسا کپتان چاہیے جو ورلڈ کلاس کرکٹر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں