بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، ماہ ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نومبر کے بلوں پر ہوگا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں