شاہین ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے، عاقب جاوید

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کی انجری کے معاملے پر انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈکپ سے زیادہ اہم ہے، اس کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے کیونکہ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی مستند بیٹر نہیں ہیں، دنیا کی دیگر ٹیمیں پاور پلے میں زیادہ اسکور کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو پی ایس ایل سے کئی نئے کھلاڑی ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں